سورة النصر - آیت 3
فَسَبِّحْ بِحَمْدِ رَبِّكَ وَاسْتَغْفِرْهُ ۚ إِنَّهُ كَانَ تَوَّابًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تو اب پروردگار کی حمدوثنا کرو اور اپنی خطاؤں کی معافی مانگو۔ یقینا وہ بڑا ہی توبہ قبول کرنے والا ہے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 3 یعنی اب اس کی طرف واپسی کی تیاری کیجیے۔ نبی (ﷺ)کے اپنے لئے بخشش مانگنے کا مطلب کتنی جگہ واضح کیا جا چکا ہے۔