سورة الماعون - آیت 7

وَيَمْنَعُونَ الْمَاعُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور لوگوں کو روز مرہ کے برتنے کی معمولی چیز دینے سے گریز کرتے ہیں۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 6 یعنی خدا کے لئے نہیں پڑھتے بلکہ اس لئے پڑھتے ہیں کہ لوگ انہیں غازی و پرہیز گار جانیں اور عزت و احترام کا مقام دیں۔ ف 7 یعنی معمولی اور عمومی استعمال کی چیزیں۔ مطلب یہ ہے کہ نہایت بخیل اور بے مروت ہیں نہ خدا کی عبادت ٹھیک طرح سے کرتے ہیں اور نہ خلق خدا سے وہ برتائو کرتے ہیں جو میل جول کا کام سے کم تقاضا ہے۔