سورة العصر - آیت 1

َالْعَصْرِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

قسم ہے اس عصر انقلاب اور دورتغیرات کی، جو پچھلے دور کو ختم کرتا اور نئے دور کی بنیاد رکھتا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 14 یہ ترجمہ اس لحاظ سے ہے کہ ” عصر“ کے معنی عصر کے وقت یا نماز کے بھی ہیں اور زمانہ کے بھی۔ بعض مفسرین نے زمانہ سے مراد خاص طور پر نبی ﷺ کا زمانہ لیا ہے۔ زمانہ کی قسم اس لحاظ سے کھائی کہ آگے جو حقیقت بیان کی جا رہی ہے اس کی سچائی پر زمانہ کے واقعات گواہ ہیں، اور عصر کی اس لحاظ سے کہ وہ بڑا بابرکت وقت ہے۔ اس میں رات اور دن کے فرشتے جمع ہوتے ہیں، یہاں تک کہ نبی ﷺ کا ارشاد ہے کہ جس سے عصر کی نماز قضا ہوگئی گویا اس سکا سب گھر بار لٹ گیا۔ (قرطبی وغیرہ)