سورة العاديات - آیت 11
إِنَّ رَبَّهُم بِهِمْ يَوْمَئِذٍ لَّخَبِيرٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
یقینا ان کارب اس دن ان کے احوال سے پوری طرح آگاہ ہوگا۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 14 لفظی ترجمہ یہ ہے ” بے شک ان کا رب ان سے اس دن خوب باخبر ہوگا۔“ لیکن مطلب یہی ہے کہ ان کی خوب خبر لے گا۔ اس کی مثال دوسرے مقام پر یہ ہے İ أُولَئِكَ الَّذِينَ يَعْلَمُ اللَّهُ مَا فِي قُلُوبِهِمْ Ĭ ۔“ (نساء 63) اس کا بھی لفظی ترجمہ یہ ہے کہ ’ ’اللہ ان کے دلوں کی باتوں کو جانتا ہے۔“ لیکن مطلب یہی ہے کہ انہیں ان کے اعمال کا بدلہ دیئے بغیر نہ چھوڑے گا۔