سورة القدر - آیت 5
سَلَامٌ هِيَ حَتَّىٰ مَطْلَعِ الْفَجْرِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
سلام ہے اس پر یہاں تک کہ صبح طلوع ہوجائے۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 4 یعنی اس میں اہل ایمان شیطان کے شر سے سلامتی میں رہتے ہیں۔ یا یہ مطلب ہے کہ اس میں فرشتے اہل ایمان پر سلام بھیجتے ہیں۔ لیلة القدر کی فضیلت میں متعدد روایات ثابت ہیں جنہیں حدث کی کتابوں میں دیکھا جاسکتا ہے۔