سورة التين - آیت 7

فَمَا يُكَذِّبُكَ بَعْدُ بِالدِّينِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

پس اس حقیقت کو سمجھ لینے کے بعد کون ہے جو اعمال کے نتائج سے انکار کرے گا اور اس بارے میں رسول کی تعلیم کو جھٹلائے گا؟۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 یہ ترجمہ اس صورت میں ہے جب خطاب کافر سے ہو اور اگر خطاب نبی (ﷺ)سے ہو، تو ترجمہ یوں ہوگا۔ ”(اے پیغمبر) یہ سب باتیں جان کر کون ہے جو آپ کو (قیامت کے روز) بدلہ ملنے کے باب میں جھٹلائے؟