سورة الشرح - آیت 1

أَلَمْ نَشْرَحْ لَكَ صَدْرَكَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کیا ہم نے آپ کی خاطر آپ کاسینہ کھول نہیں دیا (١)۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 9 یعنی اسے منور کیا۔ اس میں علوم و معارف کے خزانے بھر دیئے اور وہ اطمینان اور حصولہ دیا جس سے آپ نبوت جیسے منصب عظیم کی ذمہ داریاں سنبھالنے کے قابل ہوگئے۔ قرآن میں شرح صدر کا یہی مفہوم مذکور ہے۔ (زمر آیت 33) یوں روایات سے ثابت ہے کہ معراج کے موقع پر ( اور اس سے پہلے ایک مرتبہ بچپن میں) فرشتوں نے ظاہری طور پر بھی آنحضرت کا سینہ چاک کیا اور اس میں اللہ تعالیٰ کی معرفت اور ایمان و اطمینان کا نور بھرا (ابن کثیر)