سورة النسآء - آیت 120

يَعِدُهُمْ وَيُمَنِّيهِمْ ۖ وَمَا يَعِدُهُمُ الشَّيْطَانُ إِلَّا غُرُورًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

شیطان ان سے وعدہ کرتا اور آرزوؤں میں ڈالتا ہے اور شیطان ان سے جو کچھ وعدے کرتا ہے، وہ فریب کے سوا کچھ نہیں ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 یعنی شیطان کی مذکورہ بالاتمنائیں اور دعوے سب غرور (خدیعہ)ہیں بظاہر خوشنما نظر آتے ہیں اندر سے مہلک ہیں۔