سورة الليل - آیت 10
فَسَنُيَسِّرُهُ لِلْعُسْرَىٰ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
تو ہم اسے بتدریج مشکل میں ڈال دیں گے
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 8 یعنی اس کی کوئی مدد نہ کریں گے اور اسے اس کے حال پر چھوڑ دیں گے۔ نتیجہ یہ ہوگا کہ وہ ایسے کام کرتا رہے گا جو اس کے لئے دنیا و آخرت میں جنجال اور وبال بنیں گے۔ اس کو دوسری آیت میں یوں فرمایا : ونقلب افئدتھم وابصارھم کمالم یومنوا بہ اول مرۃ وندرھم فی طغیانم یعمھون اس طرح ہم ان کے دلوں اور نگاہوں کو پھیر دیتے ہیں جس طرح یہ پہلی مرتبہ ایمان نہیں لائے تھے اور ہم انہیں ان کی سرکشی میں بھٹکنے کے لئے چھوڑ دیتے ہیں۔ (انعام :11) ایک حدیث میں ہے آنحضرت نے فرمایا عمل کرو۔ کل میسر لما خلق لہ ہر ایک کو اس کام کے لئے تیار کردیا جاتا ہے جس کے لئے وہ پیدا کیا گیا۔“ (ابن کثیر بحوالہ صحیح مسلم)