سورة الشمس - آیت 13

فَقَالَ لَهُمْ رَسُولُ اللَّهِ نَاقَةَ اللَّهِ وَسُقْيَاهَا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تواللہ تعالیٰ کے رسول نے ان سے کہا، خبردار اللہ کی اونٹنی کو ہاتھ نہ لگانا اور اس کو اپنی باری میں پانی پینے دو

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 19 اس کی تفصیل سورۃ شعر میں یہ بیان ہوئی : قال ھذہ نافۃ لھا شرب ولکم شرب یوم معلوم (صالح نے) کہا کہ یہ اونٹنی ہے۔ ایک دن اس کے پانی پینے کا ہے اور ایک دن تم سب کے پانی لینے کا۔“ (آیت :155)