سورة الشمس - آیت 8
فَأَلْهَمَهَا فُجُورَهَا وَتَقْوَاهَا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
بالآخر خیروشر، حق وباطل، صحت وسقم، عدل واسراف، نوروظلمت دونوں راہوں کو اس پر کھول دیا (٢)۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 15 یہ بتلانا عقل و فطرت سے بھی ہوا اور پھر انبیاء علیہم السلام کی زبان سے بھی۔ اچھی باتیں اس لئے بتلائی گئیں کہ انہیں اختیار کرے اور بری باتیں اس لئے کہ ان سے بچے۔