سورة الفجر - آیت 23

وَجِيءَ يَوْمَئِذٍ بِجَهَنَّمَ ۚ يَوْمَئِذٍ يَتَذَكَّرُ الْإِنسَانُ وَأَنَّىٰ لَهُ الذِّكْرَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور اس روز جہنم (سامنے) لائی جائے گی اس روز انسان کو سمجھ میں آئے گا کہ لیکن اس وقت سمجھنے سے کیا فائدہ ؟ وہ کہے گا

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 6 حضرت عبداللہ بن مسعود(رض) سے روایت ہے کہ آنحضرت(ﷺ)نے فرمایا : اس روز دوزخ کو ستر ہزار باگیں لگا دی جائیں گی اور ہر باگ کو ستر ہزار فرشتے کھینچ رہے ہوں گے۔ (شوکانی بحواله مسلم ترمذی)