سورة الفجر - آیت 4

وَاللَّيْلِ إِذَا يَسْرِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور رات کی جب وہ رخصت ہورہی ہو (٢)۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 9 مراد ہر رات ہے۔ بعض نے مزدلفہ کی رات مراد لی ہے۔ (شوکانی) شاہ صاحب نے اس سے مراد وہ رات لی ہے جس میں آنحضرت(ﷺ)معراج پر تشریف لے گئے۔