سورة الأعلى - آیت 3

وَالَّذِي قَدَّرَ فَهَدَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور جس نے ہر وجود کے لیے ایک اندازہ ٹھہرادیا پھر اس پر راہ عمل کھول دی (٣)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 14 یعنی اول تقدیر لکھی پھر اسی کے موافق دنیا میں دیا (موضح) گویا دنیا میں آنے کی راہ بتائی۔ عموماً مفسرین نے آیت کی یہی تفسیر کی ہے۔ مجاہد کہتے ہیں کہ اس نے آدمی کو خیر و شر اور سعادت و شقاوت کی راہ بتائی۔ بعض کہتے ہیں کہ اس نے تقدیر میں ہر ایک کی روزی لکھی اور پھر ہر ایک کو وہ راہ بتائی جس سے وہ اپنی روزی حاصل کرے۔ (کذافی ابن کثیر وغیرہ)۔