سورة الأعلى - آیت 1
سَبِّحِ اسْمَ رَبِّكَ الْأَعْلَى
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
پاکی بیان کر اپنے رب کی جو سب سے اوپر ہے (١، ٢)۔
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 12 یعنی جو باتیں اس کی شان کے لائق نہیں ہیں (جیسے شرک یا بندوں جیسی کمزوریاں وغیرہ) ان سے اس کی پاکی بیان کیا کرو۔ حضرت عقبہ بن عامر (رض)کہتے ہیں کہ جب یہ آیت نازل ہوئی تو رسول اللہ (ﷺ)نے فرمایا :” اسے اپنے سجدوں کے لئے مخصوص کرلو۔“ اس لئے سجدہ میں ’ سُبْحَانَ رَبِّيَ الْأَعْلَى کہا جاتا ہے۔ (شوکانی)