سورة الأعلى - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان اور نہایت رحم والا ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 11 جمہور مفسرین کے بقول یہ سورۃ مکی ہے۔ صحیح بخاری میں حضرت براء بن عازب(رض) کی روایت سے اسی کی تائید ہوتی ہے۔ مسند امام احمد وغیرہ میں حضرت علی(رض)سے ر وایت ہے کہ رسول اللہ (ﷺ)کو یہ سورۃ بڑی پسند تھی صحیح مسلم اور سنن میں حضرت نعمان بن بشیر(رض) سے روایت ہے کہ رسول اللہ (ﷺ)عیدین اور جمعہ کی نماز میں یہ سورۃ اور İهَلْ أَتَاكَ حَدِيثُ الْغَاشِيَةِĬ پڑھا کرتے تھے اور اگر عید جمعہ کے روز ہوتی تو دونوں میں یہی دو سورتیں پڑھتے۔ (فتح القدیر)