سورة الطارق - آیت 16

وَأَكِيدُ كَيْدًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ہم اپنا داو کھیل رہے ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 9 یعنی ایسی تدبیر کر رہا ہوں جس سے ان کے تمام مکر و فریب ناکام ہو کر رہ جائیں اور وہ اپنے جاں میں خود پھنس جائیں۔ مراد وہ استدراج ہے جس کے متعلق فرمایا : سنستدرجھم من حیث لایعمون و املی لھم ان کیدی مبین انہیں ہم درجہ بدرجہ اس طرح تباہی کی طرف لے جائیں گے کہا نہیں خبر تک نہ ہوگی میں انہیں مہلت دے رہا ہوں میری چال بڑی پختہ ہے۔“ (اعراف 183-182) ہجرت سے پہلے کفار مکہ نے نبی ﷺ کو قتل کرنے کی خفیہ اسکیم بنائی لیکن اللہ تعالیٰ نے بری طرح ناکام بنایا۔