سورة الانشقاق - آیت 19

لَتَرْكَبُنَّ طَبَقًا عَن طَبَقٍ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

کہ) یقینا تم سب ایک امر مقدر کے ماتحت ہو، ضرور ہے کہ انقلاب لیل ونہار کے ان مراتب ثلاثہ کی طرح تم بھی یکے بعد دیگرے منازل تغیر وتبدل سے گزرو۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 8 حالانکہ یہ ایمان لانا ان کی اپنی عقل کا تقاضا اور اپنے دل کی آواز ہے۔ جیسا کہ ابھی بیان ہوا۔