سورة الانشقاق - آیت 6
يَا أَيُّهَا الْإِنسَانُ إِنَّكَ كَادِحٌ إِلَىٰ رَبِّكَ كَدْحًا فَمُلَاقِيهِ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اے انسان تحقیق تو محنت کرنے والا ہے اپنے رب کی طرف (لہذا) تو خوب محنت کر کہ تو اس سے ملنے والا ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 14 یعنی دنیا میں اپنی استعداد و فطرت کے مطابق نیکی یا برائی میں جدوجہد کر رہا ہے۔ ف 15 یعنی اپنے مالک سے جا ملے گا یا اپنی جدوجہد کے نتیجہ سے دوچار ہوگا۔