سورة الانشقاق - آیت 1

إِذَا السَّمَاءُ انشَقَّتْ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جب آسمان پھٹ جائے گا (١)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 10 یعنی اللہ تعالیٰ کی ہیبت سے یا فرشتوں کے اترنے کے لے پھٹ جائے جیسا کہ دوسری آیت میں فرمایا : یوم تشقق السمآء بالغمام و نزل المئکتہ تنزیلاً جس روز بادل کے ساتھ آسمان پھٹے گا اور فرشتوں کے پرے کے پرے اتارے جائیں گے۔“ (فرقان 25)