سورة المطففين - آیت 21
يَشْهَدُهُ الْمُقَرَّبُونَ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور مقربان بارگاہ الٰہی اس کے شاہد وگواہ ہیں
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 8 یعنی خوش ہو کر اسے دیکھیت ہیں ” شھد“ کے دوسرے معنی گواہی دینے کے بھی ہیں۔ اس لئے بعض مفسرین نے یہ مطلب بیان کیا ہے کہ قیامت کے دن مقرب فرشتے اس کے مندرجات کی گواہی دینگے۔