سورة التكوير - آیت 23

وَلَقَدْ رَآهُ بِالْأُفُقِ الْمُبِينِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بے شک انہوں نے اس فرشتے یعنی جبرائیل کو) روشن افق پر دیکھا بھی ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 13 یعنی آنحضرت (ﷺ)نے حضرت جبریل ( علیہ السلام) کو آسمان کے کھلے کنارے پر ان کی اصلی شکل میں دیکھا۔ یہ واقعہ مقام بطحا کا ہے جب آنحضرت (ﷺ)نے جبریل ( علیہ السلام) کو پہلی مرتبہ دیکھا۔ سورۃ النجم آیت :İ‌عَلَّمَهُ شَدِيدُ الْقُوَىĬ میں یہ بحث گزرچکی ہے۔