سورة التكوير - آیت 4

وَإِذَا الْعِشَارُ عُطِّلَتْ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور جب دس مہینے کی حاملہ اونٹنیاں قابل توجہ نہ رہیں گی

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 یہ گابھن اونٹنیاں عربوں کی نظر میں انتہائی قابل قدر ہوتی تھیں اور وہ ان سے کسی حال میں غافل نہ ہوتے تھے لیکن قیامت کی ہولناکی ایسی ہوگی کہ کسی کو ان کا بھی ہوش نہ رہے گا۔ مطلب یہ ہے کہ آدمی کو اس دن اپنے قیمتی سے قیمتی اور پیارے سے پیارے مالک کا بھی ہوش نہ رہے گا۔