سورة النازعات - آیت 36

وَبُرِّزَتِ الْجَحِيمُ لِمَن يَرَىٰ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور دیکھنے والوں کے سامنے جہنم کو ظاہر کردیا جائے گا

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 2 یعنی مومن ہوں یا کافر سب اسے دیکھیں گے۔ مومن اسے دیکھ کر اللہ تعالیٰ کا شکر بجا لائیں گے کہ اس سے محفوظ رہے اور کافر شدید غم اور حشرت میں مبتلا ہوں گے۔