سورة النبأ - آیت 36
جَزَاءً مِّن رَّبِّكَ عَطَاءً حِسَابًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
ان کو یہ صلہ دیا جائے گا جو آپ کے رب کی جانب سے کامل انعام ہوگا۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 4 یعنی ان کا کوئی چھوٹے سے چھوٹا عمل ایسا نہ ہوگا جو حساب میں نہ آئے اور ” حساباً“ کا مطلب بعض مفسرین نے کانیا، بیان کیا ہے یعنی اتنا بدلہ جس سے زیادہ کی خواہش بھی نہ ہو۔