سورة النبأ - آیت 29

وَكُلَّ شَيْءٍ أَحْصَيْنَاهُ كِتَابًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

حالانکہ ہم نے ہر چیز کو قلم بند کرکے ضبط کررکھا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1 یعنی ہمارے پاس ان کے اعمال کا پورا پورا ریکارڈ موجود ہے۔ لہٰذا وہ کسی عمل کی سزا سے بچ نہیں سکیں گے۔