سورة الإنسان - آیت 8

وَيُطْعِمُونَ الطَّعَامَ عَلَىٰ حُبِّهِ مِسْكِينًا وَيَتِيمًا وَأَسِيرًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور اللہ تعالیٰ کی محبت وہ مسکینوں اور یتیموں اور قیدیوں کو کھلاتے ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 9 یعنی ان کی ضرورت کو اپنی ضرورت پر مقدم رکھتے تھے۔ چنانچہ اگر کھانا کم ہوتا تو خود بھوکے رہ کر انہیں کھانا پیش کردیتے تھے۔ قیدی سے مراد ہر قیدی ہے چاہے وہ مسلمان ہو یا کافر۔ اس کی دلیل یہ ہے کہ بت کے روز رسول اللہ ﷺ نے صحابہ کرام (رض) کو حکم دیا کہ قیدیوں کے ساتھ اچھا برتائو کریں۔ اس حکم کی تعمیل میں صحابہ کرام (رض) قیدیوں کو اپنے سے بہتر کھانا کھلاتے تھے حالانکہ وہ قیدی مسلمان نہ تھے ظاہر ہے کہ مسلمان قیدی کا حق تو اس سے بھی کہیں زیادہ ہے۔ بعض مفسرین نے ” قیدی“ کے لفظ میں غلام اور عورت کو بھی شامل سمجھا ہے کیونکہ وہ بھی ایک طرح سے قیدی ہیں۔ نبی ﷺ نے اپنی وفات سے پیشتر جو آخری وصیت فرمائی وہ یہ تھی الصلٰوۃ وماملکت ایمانکم“ نامز اور اپنے لونڈی غلاموں کا خیال رکھنا “۔ (ابن کثیر)