سورة الإنسان - آیت 2

إِنَّا خَلَقْنَا الْإِنسَانَ مِن نُّطْفَةٍ أَمْشَاجٍ نَّبْتَلِيهِ فَجَعَلْنَاهُ سَمِيعًا بَصِيرًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بے شک ہم نے انسان کو ملے جلے نطفے سے پیدا کیا (٣) جسے (ایک کے بعد ایک) مختلف حالتوں میں پلٹتے ہیں پھر اسے ایسا بنادیا کہ سننے اور دیکھنے والاوجود ہوگیا (٤)۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 3 شرعی احکام دے کر آیا ان سے انکار کرکے کفروشرک کی راہ اختیار کرتا ہے یا ایمان لا کر نیک عمل کرتا ہے۔