سورة الإنسان - آیت 1

هَلْ أَتَىٰ عَلَى الْإِنسَانِ حِينٌ مِّنَ الدَّهْرِ لَمْ يَكُن شَيْئًا مَّذْكُورًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بے شک زمانے میں انسان پر ایک ایسا وقت بھی گزرچکا ہے جبکہ یہ کوئی قابل ذکر چیز نہ تھا (١، ٢)۔

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 2 یعنی پیدائش سے پہلے وہ کوئی چیز نہ تھا کہ کوئی اس کا ذکرتک کرتا۔ اس آیت میں ” ھل“ بمعنی قدر ہے اور اس لحاظ سے اس کا ترجمہ کیا گیا ہے۔ سیبویہ، کسائی اور دوسرے ائمہ لغت کا اس پر اتفاق ہے۔ (شوکانی)