سورة النسآء - آیت 70

ذَٰلِكَ الْفَضْلُ مِنَ اللَّهِ ۚ وَكَفَىٰ بِاللَّهِ عَلِيمًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

یہ فضیلت اللہ کی طرف سے ملتی ہے، اور (لوگوں کے حالات سے) پوری طرح باخبر ہونے کے لیے اللہ کافی ہے۔ (٤٥)

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 یعنی اطاعت واخلاص پر رفاقت کا درجہ اللہ تعالیٰ کا بہت بڑا فضل وکرم ہے اور لوگوں کی حالت معلوم ہے (رازی)