سورة القيامة - آیت 14
بَلِ الْإِنسَانُ عَلَىٰ نَفْسِهِ بَصِيرَةٌ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
بلکہ انسان کا وجود خود اس (کی کج اندیشیوں) کے خلاف ایک حجت ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 2 یعنی اس کے اپنے ہاتھ پائوں اس کے خلاف گواہی دیں گے۔ یا یہ مطلب ہے کہ آدمی اپنی برائیوں اور خوبیوں کو خوب جانتا ہے۔