سورة المزمل - آیت 16

فَعَصَىٰ فِرْعَوْنُ الرَّسُولَ فَأَخَذْنَاهُ أَخْذًا وَبِيلًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

فرعون نے ہمارے رول کی نافرمانی کی سو ہمارے غضب نے اسے بڑا ہی سخت پکڑا اور اس کاسارا گھمنڈ اور غرور باطل بیکار ہوگیا (٢)۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 اس میں کفار قریش کو تنبیہ ہے کہ تم نے بھی اگر اپنے رسول کی نافرمانی کی توتمہارا بھی وہی حال ہوگا جو فرعون کا ہوا۔