سورة الجن - آیت 11

وَأَنَّا مِنَّا الصَّالِحُونَ وَمِنَّا دُونَ ذَٰلِكَ ۖ كُنَّا طَرَائِقَ قِدَدًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور یہ کہ، ہم میں سے کچھ لوگ صالح ہیں اور کچھ اس سے فروتر ہیں۔ (غرض) ہم مختلف فرقوں میں بٹے ہوئے ہیں

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 امام سعید بن المسیب(رح) اور مجاہد (رح)کہتے ہیں کہ آدمیوں کی طرح جنوں کے بھی مختلف گروہ تھے۔ چنانچہ کوئی مسلمان تھا کوئی یہودی کوئی نصرانی اور کوئی مجوسی (قرطبی)