سورة الجن - آیت 7
وَأَنَّهُمْ ظَنُّوا كَمَا ظَنَنتُمْ أَن لَّن يَبْعَثَ اللَّهُ أَحَدًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اور یہ کہ انسانوں نے بھی وہی گمان کیا جیسا کہ تمہارا گمان ہے کہ اللہ تعالیٰ کسی کو بھی (پیغمبر بنا کر) نہ بھیجے گا
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 12 یا ” جن بھی اے آدمیو ! تمہاری طرح یہ سمجھنے لگے۔ ف 13 یا ” اللہ تعالیٰ کسی کو( پیغمبر بنا کر) مبعوث نہ کریگا۔“ مطلب یہ ہے کہ وہ آخرت یا رسالت کے منکر ہوگئے۔