سورة نوح - آیت 28

رَّبِّ اغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ وَلِمَن دَخَلَ بَيْتِيَ مُؤْمِنًا وَلِلْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ وَلَا تَزِدِ الظَّالِمِينَ إِلَّا تَبَارًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

میرے رب مجھے میرے والدین اور جو کوئی ایمان لاکر میرے گھر میں داخل ہوجائے (سب کو بخش دے) اور سب مومن مردوں اور عورتوں کو بھی معاف فرما دے، اور ظالموں کے لیے تباہی کے سوا کسی چیز میں اضافہ نہ کر۔

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 2 میرے گھر میں آ کر پناہ لے یا میری مسجد میں آئے یا میری کشتی میں سوار ہو۔ ف 3 اللہ تعالیٰ نے حضرت نوح(علیه السلام) کی یہ دعا قبول فرمائی اور طوفان بھیجا جس نے تمام مشرکوں اور کافروں کو غرق کردیا۔ حضرت نوح (علیه السلام)کی یہ دعا قیامت تک آنے والے تمام ایماندار مردوں اور عورتوں اور ظالم مشرک و کافر مردوں اور عورتوں کے لئے ہے۔