سورة نوح - آیت 26

وَقَالَ نُوحٌ رَّبِّ لَا تَذَرْ عَلَى الْأَرْضِ مِنَ الْكَافِرِينَ دَيَّارًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور (نیز) نوح نے کہا میریرب ان کافروں میں سے کوئی زمین پر بسنے اولا نہ چھوڑ

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 13 یعنی سب کو ہلاک کر دے۔ یہ بد دعا حضرت نوح (علیه السلام)نے اس وقت فرمائی جب وہ قوم کے ایمان لانے سے بالکل مایوس ہوگئے۔ قتادہ کہتے ہیں کہ یہ بد دعا اس وقت کی جب اللہ تعالیٰ نے ان کی طرف یہ وحی فرمائی İأَنَّهُ لَنْ يُؤْمِنَ مِنْ قَوْمِكَ إِلَّا ‌مَنْ ‌قَدْ آمَنَĬیعنی آپ کی قوم کے جو لوگ ایمان لانے والے تھے لے آئے اب کوئی نیا آدمی ایمان نہ لائے گا۔ (شوکانی)