سورة نوح - آیت 5
قَالَ رَبِّ إِنِّي دَعَوْتُ قَوْمِي لَيْلًا وَنَهَارًا
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
نوح نے (اپنا فرض رسالت ادا کرچکنے کے بعد بالآخر) عرض کی خداوند، میں نے شب وروز دعوت حق دی
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 7 یعنی ایک مدت تک حضرت نوح(علیہ السلام) اپنی قوم کو سمجھاتے رہے لیکن وہ اپنی سرکشی سے باز نہ آئے۔ اس پر آخر کار حضرت نوح (علیہ السلام)نے دعا کی۔