سورة المعارج - آیت 43

يَوْمَ يَخْرُجُونَ مِنَ الْأَجْدَاثِ سِرَاعًا كَأَنَّهُمْ إِلَىٰ نُصُبٍ يُوفِضُونَ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

جس روز کہ یہ قبروں سے نکل کر میدان حشر کی طرف دوڑے جارہے ہوں گے جیسے دوڑ کے مقررہ نشانوں کی طرف دوڑے چلے جارہے ہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 1 یعنی گویا کوئی خاص نشان ہیں جن کی طرف یہ تیزی سے دوڑ رہے ہیں یا ” نصب“ سے مراد ان کے وہ استھان ہیں جن پر وہ دنیا میں اپنے جانور ذبح کیا کرتے تھے اور ان کی طرف لپکا کرتے تھے۔ فی زماننا جو ائمہ کے تابوت یا ان کی قبروں کی پوجا کرتے ہیں وہ ان کی طرف دوڑ کر جاتے ہیں گویا یہ مشرکین کی پرانی عادت ہے۔