سورة المعارج - آیت 10

وَلَا يَسْأَلُ حَمِيمٌ حَمِيمًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور کوئی جگری دوست اپنے جگری دوست کو دکھائی دینے پر بھی نہ پوچھے گا

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 4 یعنی ہر شخص کو اس کے عزیز دوست دکھلائے جائیں گے لیکن ایسا نفسا نفسی کا عالم ہوگا کہ وہ انہیں دیکھے اور پہچانے گا مگر ان کی ہرگز فکر نہ کرے گا جیسا کہ دوسری آیات میں ہے۔ (دیکھیے عبس37) اور یہ معنی بھی ہو سکتے ہیں کہ اس سے سوال نہیں کرے گا کہ اس کے گناہوں کا کچھ بوجھ اٹھا لے کیونکہ اس سے وہ مایوس ہوگا۔