سورة الحاقة - آیت 40
إِنَّهُ لَقَوْلُ رَسُولٍ كَرِيمٍ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
کہ یہ (قرآن مجید) بلاشبہ رسول کریم کا گفتار ہے (٤)۔
تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح
ف 8 مراد حضرت جبریل ہیں مگر“ رسول کریم“ سے مراد آنحضرت ہو تو مطلب یہ ہوگا کہ یہ قرآن ایک عزت والے پیغمبر کے پڑھ کر سنانے کی چیز ہے۔