سورة الحاقة - آیت 20

إِنِّي ظَنَنتُ أَنِّي مُلَاقٍ حِسَابِيَهْ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

مجھے تو (دنیا میں) یقین تھا کہ ایک روز مجھے میرا حساب ملنے والا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 11 اس آیت میں ” یقین“ کے لئے اصل لفظ ” ظن“ اسعتمال ہوا ہے۔ ظن کے لفظی معنی اگرچہ گمان کے ہیں لیکن یہاں اس سے مراد یقین لنیا ضروری ہے کہ آخرت میں نجات کا انحصاریقین پر ہے۔ ضحاک کہتے ہیں کہ قرآن میں جہاں لفظ ظن مومن کی طرف منسوب ہوا ہے وہاں اس کے معنی یقین کے ہیں اور جہاں کافر کی طرف ہوا ہے اس سے مراد شک ہے۔