سورة الحاقة - آیت 12

لِنَجْعَلَهَا لَكُمْ تَذْكِرَةً وَتَعِيَهَا أُذُنٌ وَاعِيَةٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تاکہ اس واقعہ کو تمہارے لیے نصیحت آموز بنادیں، اور جوکان اسے (سن کر) یاد رکھنے کے قابل ہیں وہ یاد رکھیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 6 ” ھا“ کی ضمیر کشتی کے لئے بھی ہو سکتی ہے اس کا دوسرا مطلب یہ بھی ہوسکتا ہے کہ اس کشتی کو تمہارے لئے یادگار بنائیں۔ اس صورت میں کشتی سے مرا خاص حضرت نوح کی کشتی بھی ہو سکتی ہے اور ہر کشتی بھی کیونکہ وہ اس کی جنس سے ہونے کی وجہ سے اس کی یادگار ہے۔ قتادہ کہتے ہیں کہ حضرت نوح کی کشتی کو اس امت کے ابتدائی لوگوں نے دیکھا ہے۔ (ابن کثیر) ف 7 مراد ہر وہ شخص ہے جو واقعات کو سن کر انہیں سمجھنے اور یاد رکھنے کی صلاحیت رکھتا ہو۔