سورة القلم - آیت 48

فَاصْبِرْ لِحُكْمِ رَبِّكَ وَلَا تَكُن كَصَاحِبِ الْحُوتِ إِذْ نَادَىٰ وَهُوَ مَكْظُومٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بہرحال تم اپنے پروردگار کے حکم کے انتظار میں ثابت قدم رہو اور اس مچھلی والے کی طرحنہ ہوجاؤ جس نے مغموم ہو کر خدا کو آواز دی تھی

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 4 یعنی استقلال اور تن دہی سے دعوت و تبلیغ کے کام میں لگے رہئے عنقریب اللہ تعالیٰ خود حکم نازل فرمائے گا کہ ان کفار سے کیا معاملہ کرنا ہے۔