سورة الملك - آیت 18

وَلَقَدْ كَذَّبَ الَّذِينَ مِن قَبْلِهِمْ فَكَيْفَ كَانَ نَكِيرِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور ان سے (یعنی کفار مکہ سے) پہلے بھی جو لوگ گزر چکے ہیں (وہ اپنے پیغمبروں کو) جھٹلا چکے ہیں پھر دیکھ لو کہ میری نکیر ان پر کیسی (تباہ کن ثابت) ہوئی ؟

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 10 ” نَكِيرِ “ (عذاب) دراصل اس انتقامی کارروائی کو کہتے ہیں جو کسی کے خلاف اس کے طرز عمل کو غلط اور ناپسندیدہ سمجھ کر کی جاتی ہے۔