سورة الملك - آیت 14

أَلَا يَعْلَمُ مَنْ خَلَقَ وَهُوَ اللَّطِيفُ الْخَبِيرُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

بھلایہ کیونکر ہوسکتا ہے کہ جو ذات پیدا کرے وہی (اپنی مخلوق کی حالت کو) نہ جانے؟ حالانکہ وہ (بڑا) باریک بیں (اور) باخبر ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 3 دوسرا ترجمہ یہ بھی ہوسکتا ہے کہ ” جس نے پیدا کیا کیا وہ جانتا نہیں ہے؟“ پہلا ترجمه ” من“ کو مفعول اور دوسرا ترجمہ فاعل ماننے کی صورت میں ہے۔