سورة الملك - آیت 4

ثُمَّ ارْجِعِ الْبَصَرَ كَرَّتَيْنِ يَنقَلِبْ إِلَيْكَ الْبَصَرُ خَاسِئًا وَهُوَ حَسِيرٌ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

تم یکے بعد دیگرے دیکھو، تمہاری نگاہ اٹھے گی اور عاجز ودرماندہ ہو کر واپس آجائے گی لیکن کوئی نقص نہیں نکال سکے گی (٣)

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 7 یعنی دیکھتے دیکھتے نگاہ تھک جائے گی لیکن آسمان ( اور اسی طرح دوسری مخلوق) میں کوئی عیب نظر نہ آئے گا۔