سورة التحريم - آیت 3

وَإِذْ أَسَرَّ النَّبِيُّ إِلَىٰ بَعْضِ أَزْوَاجِهِ حَدِيثًا فَلَمَّا نَبَّأَتْ بِهِ وَأَظْهَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ عَرَّفَ بَعْضَهُ وَأَعْرَضَ عَن بَعْضٍ ۖ فَلَمَّا نَبَّأَهَا بِهِ قَالَتْ مَنْ أَنبَأَكَ هَٰذَا ۖ قَالَ نَبَّأَنِيَ الْعَلِيمُ الْخَبِيرُ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اور جب کہ پیغمبر نے اپنی بعض بیویوں سے راز کی بات کہی اور اس نے فاش کردی اور اللہ تعالیٰ نے پیغمبر کو اس کی خبر دے دی تو پیغمبر نے اسب ات کا کچھ حصہ تو جتادیا اور کچھ کو نظر انداز کردیا پھر جب پیغمبر نے اسے جتایا تو یہ سن کر بیوی نے پوچھا کہ آپ کو کس نے خبر دی؟ فرمایا اس خدا نے جس کے علم وخبر سے کوئی چیزباہر نہیں

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 8 مرا حضرت حفضہ ہیں۔ ف 1 یعنی حضرت عائشہ کو ف 2 یعنی بذریعہ وحی بتا دیا کہ اس نے دوسری بیوی سے یہ راز کی بات کہہ دی ہے۔