سورة الطلاق - آیت 10

أَعَدَّ اللَّهُ لَهُمْ عَذَابًا شَدِيدًا ۖ فَاتَّقُوا اللَّهَ يَا أُولِي الْأَلْبَابِ الَّذِينَ آمَنُوا ۚ قَدْ أَنزَلَ اللَّهُ إِلَيْكُمْ ذِكْرًا

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

اللہ نے ان کے لیے سخت عذاب تیار کررکھا ہے پس اے دانش مندلوگو۔ یعنی ایمان والو تم خدا سے ڈرتے رہو بے شک اللہ تعالیٰ نے تم پر ایک نعمت نازل کی ہے

تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح

ف 1 ذِكْرًا سے مراد قرآن ہے اور اگر’’ ذاکر ‘‘کے معنی میں لیا جائے تو اس سے مراد خود آنحضرت)ﷺ( بھی ہو سکتے ہیں۔