سورة التغابن - آیت 3
خَلَقَ السَّمَاوَاتِ وَالْأَرْضَ بِالْحَقِّ وَصَوَّرَكُمْ فَأَحْسَنَ صُوَرَكُمْ ۖ وَإِلَيْهِ الْمَصِيرُ
ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد
اس نے آسمانوں اور زمین کو حکمت ومصلحت کے ساتھ پیدا کیا اور تمہاری صورتیں بنائیں تو نہایت حسن وخوبی سے بنائیں (٣) اور سب کو بالآخر اسی کی طرف لوٹنا ہے
تفسیر اشرف الہواشی - محمد عبدہ لفلاح
ف 8 یعنی بامقصد پیدا کیا ہے تاکہ ابتلاء کے ذریعہ نیک و بد کو جزا و سزا دی جائے۔ نیز دیکھئے (سورہ روم : 8) ف 9 یعنی اس نے اپنی تمام مخلوقات میں سے تمہاری شکل و صورت اور بناوٹ بہترین بنائی۔ دیکھنے میں بھی خوبصورت اور عقل و استعداد کے اعتبارے بھی سب سے ممتاز۔ ف 1 نہ کہ کسی اور طرف لہٰذا ناگزیر ہے کہ تم اس کے حضور اپنے نیک اعمال کا نیک اور برے اعمال کا برا بدلہ پائو۔