سورة المنافقون - آیت 0

بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَٰنِ الرَّحِيمِ

ترجمہ ترجمان القرآن - مولانا ابوالکلام آزاد

شروع اللہ کے نام سے جو بے حد مہربان اور نہایت رحم والا ہے

تفسیر اشرف الحواشی - محمد عبدہ الفلاح

ف 10 یہ سورۃ بالاتفاق مدنی ہے (شوکانی) سورۃ جمعہ کے شروع میں گزر چکا ہے کہ آنحضرت جمعہ کی رات کو عشا کی نماز میں اور کبھی کبھی جمعہ کی نماز میں سورۃ جمعہ کے ساتھ یہ سورۃ پڑھا کرتے تھے۔